Zong Whatsapp Package: Best Telecommunication Service

زونگ واٹس ایپ پیکج صارفین کے لیے دلچسپ مواقع فراہم کرتا ہے. تاکہ وہ اپنے عزیزوں سے بنا کسی رکاوٹ کے رابطہ قائم کرسکیں۔ اس بلاگ پوسٹ میں آپ زونگ کے مہیا کردہ واٹس ایپ پیکجز کے بارے میں اپنے علم کو وسیع کریں گے۔ اس کے علاوہ آپ اپنی قیمتی دولت کو بھی بچا پائیں گے اگر اس آرٹیکل کے فراہم کردہ واٹس ایپ پیکجز کا استعمال کریں گے۔

 مزید یہ کہ بنا کسی رکاوٹ کے  آ پ اپنے دوستوں اور بیرون ملک رشتہ داروں سے جتنا چاہیں بات کرسکیں گے۔ تا ہم یہ پوسٹ آپکو چند اہم شرائط و ضوابط کے بارے میں اگاہ کرے گی تا کہ استعمال کے دوران اپکو کوئی دقت پیش نا آے۔ 

زونگ واٹس ایپ کیا ہے؟

صارفین کے لیے زبرد ست پیکج جو زونگ کمپنی نے واٹس کےسا تھ ایک معا ہدے کے مطابق متعارف کروایا ہے۔ تاہم زونگ کے چاہنے والے زونگ واٹس ایپ پیکج کے ذریعے صرف 15 روپے میں دن بھر پیغامات کی ترسیل کر سکتے ہیں اور ویڈیو کالنگ’ وائس کا مزہ لے سکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق’ صارفین کو بہترین سہولیات انتہائی مناسب قیمت پر فراہم کرنا ایک اہم قدم ہے۔

 واٹس ایپ کے گروتھ ڈائریکٹر مبارک امام اور پارٹنر شپ کا کہنا ہے کہ “زونگ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالنگ کیلئے سب سے بہترین اپیلی کیشن کا پاکستان میں استعمال اور بھی آسان اور باسہولت ہوجاۓ گا اور ناصرف خطے کے لوگوں میں روابط بڑھیں گے بلکہ ملک بھر میں رابطہ کرنے میں آسانی ہو گی”۔    

زونگ واٹس ایپ پیکجز

زونگ نیٹ ورک انتہائی سستے واٹس ایپ پیکجز فراہم کر رہا ہے۔ یہ آرٹیکل اپکو زونگ کےماہانہ’ ہفتہ وار’ اور روزانہ کے بنڈل مہیا کر رہا ہے۔ ان کے زریعے آپ اپنے دوستوں اور عزیزوں سے بنا کسی رکاوٹ کے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوا اپنی مرضی کے مطابق فلمیں اور ڈراموں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ 

زونگ ماہانہ واٹس ایپ پیکج

اگر آپ اپنے اپکوکچھ عرصے کے لیے پیکجز کی جھنجٹ سے آزاد کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے زونگ ماہانہ واٹس ایپ پیکجز ایک اہم حل ہے۔ عام طور پر’ سپر کارڈ کا ڈیٹا جلد ہی ختم ہو جاتا ہے۔ اس لیے اپنے خاندان’ مقامی’ اور بیرون ملک دوستوں سے تعلق قائم رکھنے کے لیے ماہانہ واٹس ایپ پیکج کو سبسکرائب کرنا آسان ہی نہیں بلکہ انتہائی مفید بھی ہے۔ 

 قیتمت کے برعکس زونگ کے ماہانہ پیکجز کا مہیا کردۃ ڈیٹا صارفین کے لیے بہترین ہے۔ پورا مہینا آپ آسانی سے اپنے پیکج کو استعمال کر سکتے ہیں۔ پیغامات کی ترسیل کے ساتھ’ آپ اپنے خاندان اور دوستوں کو فائلیں بھی بھیج سکتے ہیں۔ اس پیکج کی ایک اھم خصوصیت یہ ہے کہ اس واٹس ایپ پیکج کے ذریعے آپ نا صرف اپنے پیاروں کو میسیجز بھیج سکتے ہیں بلکہ انہیں وائس اور ویڈیو   کالز بھی کر سکتے ہیں وہ بھی بنا کسی چارجز کے۔ 

حجمکوڈدورانیہقیمتبنڈل
4 جی بی واٹس ایپڈیٹا چیک کرنے کے لیے #102٭ ڈائل کریں اور سبسکرائب کرنے کے لیے #247٭ ملائیں  30 دن50 روپےماہانہ زونگ واٹس ایپ پیکج
500 ایس ایم ایس اور 1 ایم بی فی دن یعنی کہ 30 ایم بی پورے مہینے کے لیےان سبسکرائب کرنے کے لیے ان سبسکرائب کو 700 پر بھیجیں اورسبسکرائب کرنے کے 705٭ ڈائل کریں  # لیے 30 دن 66 روپےماہانہ واٹس ایپ اور ایس ایم ایس پیکج

ماہانہ سپر آفر 

زونگ کی ماہانہ سپر آفر ہمارے ڈیٹا فرینڈلی صارفین کو زیادہ آرام اور بچت فراہم کرتی ہے۔ اس آفر کو سبسکرا ئب کرنے کے لیے اپنے قریبی زونگ ریٹیلر سے ملیں یا نیچے دی گئ ہدایات پر عمل کریں۔ 

  • بنڈل: زونگ ماہانہ سپر آفر
  • دورانیہ: 30 دن 
  • قیمت: 1300 روپے علاوا ٹیکس
  • زونگ منٹ: 5000 
  • دیگر نیٹ ورکس: 300 منٹ
  • انٹرنیٹ: 20 جی بی + 6 جی بی یو ٹیوب + 4 جی بی ڈیٹا
  • سبسکرائب کرنے کا طریقہ:# 4567* 
  • مفت ایس ایم ایس: 5000 
  •   ڈیٹا چیک کرنے کا طریقہ: # 102*

زونگ ہفتہ وار واٹس ایپ پیکج

زونگ ہفتہ وار واٹس ایپ پیکج اچھی آفرز فراہم کرتا ہے’ 30 روپے سے کم ریچارج پر حاصل کریں’ 7 دنوں کے لیے واٹس ایپ’ 1500 ایس ایم ایس’ اور 200 ایم بی۔اگر ماہانہ آفر آپکی ضرورت سے زیادہ ہے تو ہفتہ وار واٹس ایپ پیکج انتہائی اچھا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اپکا یہ ہفتہ ینتہائی آرام سے گزرے تو یہ آفر نہایت مناسب ہے۔ مزید برآں’ آپ اپنے دوستوں سے 24 گھنٹے رابطہ قائم رکھ سکتے ہیں۔

حجمکوڈدورانیہقیمتبنڈل
واٹس ایپ ایم بی:    200′ ایس ایم ایس: 1500 ان سبسکرائب کرنے کے لیے ان سبسکرائب کو 700 پر بھیجیں اورسبسکرائب کرنے کے لیے # 702*ڈائل کریں 7 دن28 روپےزونگ ہفتہ وار واٹس ایپ پیکج

زونگ روزانہ واٹس ایپ پیکج

زونگ روزانہ واٹس ایپ پیکج اپکو سہولت فراہم کرتا ہے اگر آپکا انٹرنیٹ پیکج ختم ہو گیا ہو یا اس کی فوری ضرورت ہو۔ اس بنڈل سے آپ نا صرف ایس ایم ایس بلکہ ڈیٹا بھی حاصل کر سکتے ہیں۔اگر آپ کو زیادہ ینٹرنیٹ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے تو یہ آفر آپ کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو گی۔

حجم کوڈدورانیہ قیمت بنڈل 
واٹس ایپ ایم بی: 500ایس ایم ایس: 30 ان سبسکرائب کرنے کے لیے ان سبسکرائب کو 700 پر بھیجیں اورسبسکرائب کرنے کے لیے #700*ڈائل کریں1 دن10 رو پےزونگ روزانہ واٹس ایپ پیکج

پیکج کے لیے شرائط و ضوابط

اگر آپ نے اپنی مرضی کا پیکج منتخب کر لیا ہے تو نیہچے دی گئ شرائط و ضوابط پر عمل کرنا ینتہائی ضروری ہے۔ 

  • ان بنڈلز کے ذریعے آپ اپنے عزیزوں کو ویڈیوز اور تصاویر مفت بھیج سکتے ہیں۔
  • مزید برآں’ آپ بنا کسی بیلنس کے یعنی کہ مفت کال کرسکتے ہیں’ اگر آپ نے اوپر دیئے گئے کسی بھی پیکج کو اکٹیویٹ کیا ہے۔ 
  • کوئی بھی پیکج اکٹیویٹ کریں اس پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔ 
  • پیکج کو اکٹیویٹ کرنے کے لیے صارف کا پری پیڈ ہونا ضروری ہے۔
  • زونگ کے واٹس ایپ بنڈل سے جیتنے چاہیں مزے کریں اور قواعد پر عمل کریں۔ 

نتیجہ

زونگ واٹس ایپ پیکج پاکستان میں ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے دوسرے نیٹ ورکس کی نسبت بہترین ہے۔ تمام شعبوں میں کوریج اور انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی اطمنان بخش ہے۔ اس بلاگ پوسٹ میں آپ مختلف قسم کے واٹس ایپ پیکجز کی تفصیل بیان کی گئی ہے اور اگر آپ واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنی ضرورت کے مطابق فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

 اس کے علاوا’ اگر آپ سپر کارڈ بنڈل کا استعمال کر رہے ہیں تو آپ اس آرٹیکل کے ذریعے اپنی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔ مزید برآں’ اس پوسٹ سے آپ ماہانہ’ ہفتہ وار’ اور روزانہ کے لیے واٹس ایپ پیکجز کی تفصیل حاصل کرسکتے ہیں۔

Share on:

Leave a Comment

Photo of author

Usama Bhatti

Usama Bhatti is a telecommunication author for Globerage, where he specializes in the latest trends and technologies in the telecom industry. With a background in network engineering, Usama has contributed to several key industry reports and has been recognized for his insightful analyses on 5G technology and IoT integration. His work is widely respected for its depth and clarity.